امریکا میں پہلی بار جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش

امریکا میں پہلی بار جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔امریکا کے ایک چڑیا گھر میں ایشیائی نسل کی ہتھنی نے پہلی بار ملک میں صحت مند جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔

چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ مالی نامی ہتھنی نے بغیر کسی پیچیدگی کے جڑواں بچوں کو جنم دیا۔مالی اور دونوں بچے بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں، ایک بچہ تھوڑا کمزور پیدا ہوا تھا لیکن عملے کی توجہ سے اس کی حالت بہتر ہو گئی۔