امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری،اموات کی تعداد 22 ہو گئی

امریکا میں موسمِ سرما کا بدترین طوفان جاری ہے، اب تک برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہو گئی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق موسمِ سرما کے بدترین طوفان کی وجہ سے امریکا بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کے کچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو گیا ہے۔امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ جبکہ 6600 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور، نیو یارک کے ایئر پورٹس پر مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق برف باری سے امریکی ریاست نیویارک سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے، شہر بفالو میں 2 فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے، صورتِ حال کے پیشِ نظر بفالو کی ایری جھیل کے کنارے واقع کاؤنٹی میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔