امریکاکا یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان
امریکا نے یوکرین کے لیے نئی فوجی امداد کا اعلان کردیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق فوجی امدادی پیکج میں فضائی دفاعی سازو سامان ، ہاک ائیرڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل شامل ہیں۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسٹنگر میزائلوں کے ساتھ امریکی ایونجر ائیر ڈیفنس سسٹم بھی امدادی پیکج میں شامل ہے۔واضح رہے کہ روسی حملے کے بعد سے امریکا یوکرین کے لیے 18 ارب ڈالر سے زائد فوجی امداد کا اعلان کرچکا ہے۔