افطار کے 10 لوازمات
دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں ان سے اگر پوچھا جائے کہ آپ کا پسندیدہ مہینہ کون سا ہے تو یقیناً ان کا جواب رمضان المبارک ہوگا۔ اس کی ایک وجہ تو یہ بھی ہے کہ ماہِ رمضان میں انسان خدا کے بہت قریب ہو جاتا ہے اور انسان کا دل نیکی اور خدا ترسی کی جانب مائل ہوتا ہے۔ دینی اور روحانی فوائد کے ساتھ ساتھ ایک اور بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ رمضان المبارک میں ایک عام آدمی بھی اتنی انواع و اقسام کے کھانے کھاتا ہے جتنے وہ سال کے دیگر گیارہ مہینوں میں نہیں کھا پاتا۔ عموماً یہ گمان کیا جاتا ہے کہ رمضان میں لوگ بھوکے پیاسے رہتے ہیں مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے کہ رمضان المبارک میں ہم معمول سے زیادہ کھاتے پیتے ہیں۔اسلامی کیلنڈر کا نواں مہینہ رمضان المبارک کہلاتا ہے جس میں دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان 30 دن تک سحری سے افطاری تک روزے رکھتے ہیں، عبادات کرتے ہیں اور اپنے مال پر زکواۃ دیتے ہیں۔ روزہ رکھنے کے لئے سحری کے وقت یعنی طلوعِ آفتاب سے قبل کھانا کھایا جاتا ہے اور پورا دن بھوکا پیاسا رہنے کے بعد غروبِ آفتاب یعنی مغرب کے وقت روزہ افطار کیا جاتا ہے۔ سحری اور افطاری کے درمیان کا وقت مسلمان نماز، عبادات، خیرات اور دیگر نیک کاموں میں گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اس ماہِ مقدس کا ہر دن اور ہر پل ایک سرخوشی اور قلبی اطمینان کا باعث بنتا ہے۔ دن بھر کے لمبے روزے کے بعد جب آپ افطاری کے لئے دسترخوان پر بیٹھتے ہیں تو اس وقت آپ بہت اچھے، مزے مزے کے اور توانائی سے بھرپور کھانے کھانا چاہتے ہیں۔ ہم ذیل میں ایسے 10 پکوانوں کی فہرست دے رہے ہیں جنہیں ہر افطاری میں آپ کے دستر خوان پر ہونا چاہئے۔
پکوڑے
فروٹ سلاد
چکن چیز بالز
بریانی
جھینگا پکوڑے
کھجوریں
جلیبی
ون بائٹ پاپڑی
بریڈ پاکٹس
کھیر