افریقی ممالک میں نئی وبا نے پنجے گاڑھنا شروع کردئیے
کورونا، لال بخار کے بعد افریقی ممالک میں نئی وبا نے پنجے گاڑھنا شروع کردئیے ہیں، نائیجریا میں صورت حال خوفناک ہونے لگی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی افریقی ممالک میں خنّاق کی وبا تیزی سے پھیلنا شروع ہوگئی ہے، صرف نائیجیریا میں ہیں چالیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔نائیجیریا کے بیماریوں کے کنٹرول مرکز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق خنّاق کی وبا گذشتہ سال دسمبر میں رپورٹ ہوئی تھی جس نے اب تک پانچ صوبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔کنٹرول مرکز نے بتایا کہ مذکورہ عرصے میں متاثرہ صوبوں میں 523 مشکوک کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جن میں 216 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ ان مریضوں میں سے چالیس کی اموات واقع ہو چکی ہے۔ماہرین کے مطابق خناق ایک سنگین انفیکشن ہے جو ’کورین بیکٹیریم ڈفتھیریا‘ نامی بیکٹیریا کے تناؤ سے ہوتا ہے جو زہریلے مواد بناتے ہیں۔ یہ سانس لینے، دل کی تال کے مسائل، اور یہاں تک کہ موت کا باعث بن سکتا ہے۔ آغاز میں یہ حلق، ناک، آنکھ یا پھر جلد میں جمع ہونے سے ظاہر ہوتی اور بعد ازاں متعدی شکل اختیار کرسکتی ہے۔