اسپین کا کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کا اعلان
اسپین کورونا وائرس کو نارمل فلو کے طور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا
اسپین میں کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسپین کے صوبہ کاتالونیا کی حکومت کی ترجمان پاتریسیا پلاجا نے کہا ہے کہ صوبہ کاتالونیا میں کرسمس کے موقع پر لگائی جانے والی پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے اور رات کے وقت کرفیو کو ختم کر دیا گیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ لیکن نائٹ لائف یعنی نائٹ کلبوں اور ڈسکو کلبوں پر پابندی برقرار رہے گی، جبکہ ریسٹورنٹس، جم اور تقریبات میں 10 افراد سے زائد گروپس پر پابندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرح ماسک پہننا بھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسپین کورونا وائرس کو نارمل فلو کے طور پر تسلیم کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔وزیر صحت کیرولینا ڈاریاس کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوبارہ درجہ بندی کرنا ضروری ہے اس لیے یورپین سنٹر فار ڈیزیز پریوینشن نئی حکمت عملی کا مطالعہ کرے۔کیرولیناڈاریاس نے بتایا کہ اسپین ویکسین کی زیادہ شرح والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے، اسپین کی 90 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جس کی وجہ سے ہاسپٹلز میں کوویڈ مریضوں کا دباو¿ کم ہو گیا ہے۔وزیر اعظم پیدرو سانچیز کا کہنا تھا کہ اسپین میں 86 فیصد لوگوں کو سنگل ڈوز ویکسین لگائی جا چکی ہے، 80 فیصد سے زائد افراد ڈبل ڈوز ویکسینیٹڈ ہیں جبکہ 40 فیصد لوگوں کو بوسٹر بھی لگائے جا چکے ہیں۔