اسٹیٹ بینک کے دیگر بینکوں پر 29کروڑ 3لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے
قواعد و ضوابط میں کوتاہی پرجولائی تا ستمبر 2022کے دوران متعدد بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جولائی تا ستمبر 2022کے دوران دیگر بینکوں پر 29کروڑ 3لاکھ 63ہزار روپے کے جرمانے کیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا ستمبر 2022کے دوران 6بینکوں پر جرمانے لگائے گئے، بینکوں کے ریگولیٹری قواعد و ضوابط میں کوتاہی پائی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق 2بینکوں پر فارن ایکسچینج کی مد میں بھی جرمانے کیے گئے جبکہ 5بینکوں پر عام بینکاری اور 4پر اثاثوں کی کوالٹی کی مد میں جرمانہ ہوا۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو اپنے کنٹرول پروسس مضبوط بنانیکی ہدایت بھی کی ہے۔