اسلام آباد میں خودکش دھماکا، پولیس اہلکار شہید
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکہ آئی ٹن 4 میں ہوا، جبکہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کو چیک کیا جارہا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پولیس نے چیکنگ کے دوران ٹیکسی روکی جس کے بعد اچانک دھماکہ ہوگیا۔اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی، پولیس جوانوں نے چیکنگ کے دوران ایک مشکوک گاڑی کو روکا، جس کے بعد گاڑی رکتے ہی خود کش بمبار نے خود کو اڑا لیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک پولیس جوان شہید ہوگیا ہے، پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔