استنبول کے تقسیم اسکوائر پر دھماکا، 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی
ترکیہ کے دارالحکومت استنبول کے تقسیم اسکوائر میں تاریخی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے جبکہ صدر طیب اردوان نے کہا کہ یہ بظاہر دہشت گردی کا واقعہ لگ رہا ہے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوع گھیرے میں لے لیا اور ہیلی کاپٹر بھی فضائی نگرانی کر رہے تھے اور سائرن بجائے گئے۔
عینی شاہد کمال دینزکی نے بتایا کہ میں جائے وقوع سے 50 سے 55 میٹر دور تھا اور اچانک ایک دھماکے کی آواز آئی، میں نے دیکھا 3 یا 4 افراد زمین پر پڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ افراتفری کا شکار تھے، دھواں اٹھ رہا تھا اور آواز اس قدر شدید تھی کہ تقریباً کان بند ہوگئے تھے۔