ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی
سینئر صحافی ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔سینئر صحافی ارشد شریف کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ کیا گیا اور ارشد شریف کے مختلف اعضا کے نمونے لیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ارشد شریف کے جسم کے نمونے فرانزک لیب بھیجوا دیئے گئے ہیں اور فرانزک کے بعد پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ تیار کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق: ’میڈیکل بورڈ نے ایس او پیز کے تحت لاش کا پوسٹ مارٹم کیا۔ صحافی کی لاش کا اندرونی و بیرونی تفصیلی معائنہ جبکہ فرانزک، ٹاکسوکالوجی اور پیتھالوجی ٹیسٹ کرایا گیا، فرانزک ٹیسٹ کے لیے اعضا کے سیمپلز لیے گئے۔‘ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر تفصیلی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار ہوگی۔ ابتدائی رپورٹ میں موت کی وجہ سر میں لگنے والی گولی کو قرار دیا گیا ہے۔ ارشد شریف کی موت 10 سے 30 منٹ کے دوران واقع ہوئی۔