ارشد شریف قتل: تحقیقاتی ٹیم کینیا جانے کیلئے دوحہ پہنچ گئی

ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم دوحہ پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق دو رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کینیا کے 15 روزہ دورے کے سلسلے میں دوحہ پہنچی ہے جہاں سے ٹیم کینیا کی پرواز لے کر رات ساڑھے 11 بجے نیروبی پہنچے گی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹیم کو ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سمیت دیگر دستاویزات دے دی گئی ہیں