ارجیت سنگھ بھی پسوڑی کے مداح :کنسرٹ میں ’پسوڑی‘ پر پر لائیو پرفارمنس

بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کی کنسرٹ میں پاکستانی مشہورف گانے ’پسوڑی‘ پر پرفامنس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور ارجیت سنگھ نے یہ اپنے حالیہ کنسرٹ میں پاکستان کےعالمی ریکارڈ یافتہ سُپر ہٹ گانے ’’پسوڑی‘‘ پر پرفارمنس دے کر یہ ثابت کر دیا ہے۔سوشل میڈیا پر بھارتی گلوکار کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں خوب جوش کے ساتھ گلوکار علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ گاکر مداحوں کا لہو گرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین اور ارجیت کے مداحوں کا کہنا ہے کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور پاکستان کے گانے پر پرفارمنس دے کر ارجیت نے یہ ثابت کردیا کہ وہ پاکستان اور اس کے فنکاروں سے محبت کرتے ہیں۔