ارباز خان سے شادی اور طلاق کیسے ہوئی؟ ملائیکہ بتاتے ہوئے رو پڑیں

ارباز خان کی سابقہ اہلیہ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے اپنے شو میں شادی اور طلاق کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے حال ہی میں اپنے شو ’موونگ ان ود ملائیکہ‘ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ارباز خان سے ان کی شادی اور طلاق کیسے ہوئی۔شو میں ملائیکہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ارباز سے صرف اس لیے شادی کی کیونکہ وہ اپنے گھر سے نکلنا چاہتی تھیں۔ملائیکہ نے کہا کہ ’میں وہی ہوں جس نے ارباز کو پرپوز کیا تھا۔ یہ کوئی نہیں جانتا۔ ارباز نے مجھے پرپوز نہیں کیا۔ میں نے دراصل اس سے کہا تھا کہ ’میں شادی کرنا چاہتی ہوں‘۔ کیا آپ تیار ہیں؟ اداکار نے بتایا کہ ’جس پر ارباز پیار سے سے پلٹا اور مجھ سے کہا، ’آپ دن اور جگہ کا انتخاب کریں‘۔ملائیکہ نے کہا کہ ’میں اس وقت بہت چھوٹی تھی۔ میں زندگی میں مختلف چیزیں چاہتی تھی‘۔طلاق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ملائکہ نے بتایا کہ دبنگ کی ریلیز تک ہمارے درمیان معاملات ٹھیک تھے لیکن اس کے بعد ہم بہت چڑچڑے ہو گئے اور الگ الگ ہونے لگے ہم ہر بات پر بحث کرتے تھے اور پھر ہم نے طلاق کا فیصلہ کیا۔