اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کر دیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب پر اپنا چینل لانچ کر دیا۔انسٹاگرام پر سٹوری اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ ان کا ایف کے نامی چینل سبسکرائب کریں۔اداکار کی درخواست پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد نے ان کے چینل کو فوری سبسکرائب کردیا، ان کے چینل پر فی الحال کوئی ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی گئی ہے۔تاہم ان کے چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد 5.9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔