اداکارہ مدیحہ امام کےشوہر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ مدیحہ امام کے شوہر موجی بسر کون ہیں اور کیا کرتے ہیں تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے حال ہی میں خاموشی سے دبئی میں شادی کرکے سب کو حیران کر دیا۔تاہم اداکارہ کے شوہر کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ موجی بسر نیپالی ہیں یا بھارتی؟مدیحہ امام کے شوہر سے متعلق اب تک حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق ان کا تعلق بھارت سے ہے اور وہ بھی شوبز انڈسٹری کا ہی حصہ ہیں۔موجی بسر بھارتی فلم میکر اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے گریجویشن کے بعد 2017 میں اپنے بالی وڈ کیریئر مقبول فلمز دی سک اور لکا چھپی میں بطور اسسٹنٹ پروڈیوسر کام کیا۔موجی بسر دبئی میں مقیم ہیں اداکارہ مدیحہ امام اور ان کا نکاح سادگی سے دبئی میں ہی ہوا ہے۔یاد رہے کہ مدیحہ امام نے 2017 میں بالی ووڈ کی فلم ڈیئر مایا میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اس فلم میں ان کے ساتھ منیشا کویرالا نے ماں کا کردار ادا کیا تھا۔