اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کرلی

پاکستانی خوبرو اداکارہ اُشنا شاہ نے منگنی کر لی ہے۔اُشنا شاہ نے گزشتہ روز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ اچھی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔اداکارہ اشنا شاہ کے منگیتر ایک معروف گالفر ہیں جن کا نام حمزہ امین ہے۔انہوں نے اپنی اس پوسٹ میں منگیتر حمزہ امین کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ حمزہ امین اِن کے مسنگ پزل ہیں۔اُنہوں نے پنجابی میں لڑکا لڑکی کے رشتے کے آغاز میں بولے جانے والا مشہور جملہ ’منڈا سوہنا وی اے تے چنگا وی، بسم اللّٰہ کریے‘ (لڑکا خوبصورت بھی ہے اور اچھا بھی ، بسم اللّٰہ کیجیے) بھی لکھا۔