اداکارہ اریج فاطمہ کے گھر دوسرے بیٹے کی پیدائش
اداکارہ اریج فاطمہ نےاپنے دوسرے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کر دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار و ماڈل اریج فاطمہ نے اپنے دوسرے بیٹے یحییٰ علی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے اللہ کا شکر ادا کیا۔واضح رہے کہ اداکارہ و ماڈل کا اس سے قبل ایک اور بیٹا عیسیٰ علی ہے جس کی پیدائش 2020 میں ہوئی تھی۔