اداکارائیں بھی اپنے بجلی کے بل دیکھ حیران
بجلی کے بلوں میں اس قدر اضافہ ہوا ہے کہ خوشحال سمجھے جانے والے افراد کو بھی صورتحال سے نمٹنا مشکل لگ رہا ہے۔
اداکارہ سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ اُنہیں بجلی کا بل 67 ہزار روپے موصول ہوا جس کے بعد اُنہوں نے بڑھتے ہوئے اخراجات سے نمٹنے کے لیے اپنے گھر کو شمسی توانائی پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا مگر تبدیلی کے بعد بھی اُنہیں 19 ہزار روپے کا بل موصول ہوا۔
میزبان ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی پوری فیملی تقریباََ آدھے مہینے تو گھر سے دور چھٹیوں پر تھی، اس کے باوجود بھی انہیں 1 لاکھ روپے کا بل موصول ہوا جس کے بعد اب بجلی کے استعمال کو کم کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور گھر کی بجلی کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
فضا علی کو بھی 67 ہزار روپے کا بل موصول ہونے پر حیرانی ہوئی حالانکہ وہ زیادہ وقت اپنے گھر سے دور رہیں اور گھر پر زیادہ ایئرکنڈیشن بھی استعمال نہیں کیا