ابتک ۲۲۰ سیاسی شخصیات پی ٹی آئی کو خیر آباد کہ چکی ہیں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) 9 مئی کے واقعات کے بعد 150 موجودہ اور سابق ممبران پارلیمنٹ تحریک انصاف کو چھوڑ چکے ہیں جبکہ اب تک مجموعی طورپر 220 اعلی عہدیداروں نے پارٹی سے راہیں جدا کرلی ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پارٹی چھوڑنے والوں میں 31 سابق وزرا، مشیران اور سابق معاونین خصوصی ، 48 موجودہ یا سابق ممبران قومی اسمبلی بھی شامل ہیں۔ 9 مئی واقعہ کے بعد پنجاب سے 77 سابق ایم پی اے نے پارٹی کو خیرباد کہا۔ کے پی سے 11 سابق ممبران صوبای اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔ سندھ سے 8 ممبران صوبائی اسمبلی اور بلوچستان سے 3 ممبران صوبائی اسمبلی نے پارٹی چھوڑی۔ 9 مئی کے واقعات کے بعد 52 پارٹی عہدیدار اب تک پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں،تین سینیٹرز نے بھی پارٹی کو چھوڑ دیا۔اہم رہنمائوں میں عثمان بزدار، عامرکیانی، فواد چوہدری، شیریں مزاری، علی زیدی، عمران اسماعیل، خسروبختیار وغیرہ شامل ہیں،پارٹی عہدے چھوڑنے والوں میں پرویزخٹک اور اسد عمر شامل ہیں۔