آصفہ بھٹو پیپلزپارٹی کے آئندہ ہونے والے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

پیپلز پارٹی نے آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو سیاست کے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آصفہ بھٹو زرداری آئندہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گی، پیپلز پارٹی نے سندھ کے مختلف حلقوں پر غور شروع کردیا۔

ذرائع کے مطابق بینظیر بھٹو کی بیٹی آصفہ بھٹو کس حلقے سے الیکشن لڑیں گی اس بات کا حتمی فیصلہ آصف زرداری کریں گے.