آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ درمیان ٹیسٹ میچ 2 دن میں ہی ختم

برسبین ٹیسٹ آسٹریلیا کی جیت کےساتھ دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کوپہلے ٹیسٹ میں شکست دے دی۔ برسبین کی تیزوکٹ پر دھڑ دھڑوکٹیں گرتی رہیں۔ برسبین ٹیسٹ کے 2 دن میں 34 وکٹیں گریں۔آسٹریلیا کےپیٹ کمنز اورجنوبی افریقہ کے کاگیسوربادا نے میچ میں تباہ کن بالنگ کی ۔پیٹ کمنزنے میچ میں آٹھ وکٹیں اڑائیں جبکہ ربادا نے بھی میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے پہلی اننگ میں 92 رنزبنائے۔جنوبی افریقی ٹیم برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 152 رنز پر ڈھیر ہو گئی جس کے جواب میں کینگروز ٹیم نے 218 رنز اسکور کیے۔دوسری اننگز میں بھی پروٹیز بیٹرز بری طرح ناکام رہے اور صرف 99 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 34 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔