آرمی چیف کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے قوم سے اپیل

۔ کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔
۔ یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔
۔ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔
۔ اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔
۔ اس کو ٹھیک ہونے میں، لوگوں کو ریلیف دینے اورRehabilitateکرنے میں بہت سال لگ جائیں گے۔
۔ میں اپیل کرتا ہوں اپنے تمام پاکستانی مخیر حضرات سے کہ وہ اس مشکل حالات میں اپنے ان بھائیوں کی جو اس وقت بہت ہی مشکل حالات میں ہیں، ان کی مدد کریں۔
۔ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن فیڈرل گورنمنٹ، صوبائی گورنمنٹ اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔
۔ آپ لوگ سامنے آئیں اور جس طرح سے بھی مدد کرنا چاہتے ہیں آپ ان لوگوں کی مدد کریں۔تاکہ ان لوگوں کو ہم Rehabilitateکرسکیں۔
۔ ریلیف اور ریسکیو آپریشن جو تقریباََ ختم ہو چکا ہے۔لیکن اب Rehabilitationکا معاملہ ہے، جو بہت سال لے گا۔اس کے لئے ہمیں پوری قوم کی مدد چاہیے۔