آج بھی 10 پروازیں منسوخ پی آئی اے کا شیڈول معمول پر نہ آ سکا۔

ایوی ایشن کے ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کی 10 پروازوں کے شیڈول میں رد و بدل اور کئی تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی سے تربت آنے اور جانے والی دو پروازیں پی کے 501 اور پی کے 502 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کے لیے اپ اینڈ ڈاؤن کی دو پروازیں پی کے 302 اور پی کے 303 جبکہ کراچی سے اسلام آباد جانے اور واپس آنے کی پروازیں پی کے 368 اور 369 منسوخ کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ کراچی سے سکھر اور سکھر سے کراچی کی دو پروازیں پی کے 336 اور پی کے 337 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں، کراچی سے فیصل آباد کی پرواز پی کے 340 اور فیصل آباد سے کراچی کے لیے پی کے 341 بھی منسوخ ہو گئی ہے۔