آج بھی بارش کاامکان
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم ابرآلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔پیشگوئی ہے کہ اسلام آباد میں آج شام اوررات میں بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی بلوچستان، خیبرپختخوا، بالائی،وسطی پنجاب،گلگت بلتستان میں بارش کاامکان ہے۔مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، سرگودھا اورجھنگ میں بھی بارش کاامکان ظاہر کیا گیا ہے۔لاہور،اوکاڑہ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد ، پشاور،نوشہرہ، صوابی،باجوڑ، دیر سوات اور مانسہرہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش، پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔