آئی فون 14 پرو سے صارفین پریشان
ایپل کے مہنگے ترین فون آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرو سے صارفین پریشان ہو گئے، شکایتوں کے ڈھیر لگ گئے۔
رپورٹ کے مطابق نئے آئی فونز میں ایسا بگ آگیا ہے جو فون بند کر دیتا ہے، سم لگانے کے بعد “سِم ناٹ سپورٹڈ” کا میسج ریسیو ہونے کے بعد فون ناقابل استعمال موڈ مں چلا جاتا ہے، جس کے بعد صارفین کو دوبارہ ہارڈ وئیر ری سیٹ کرنا پڑتا ہے۔
اتنی شکایات موصول ہونے کے بعد امریکی کمپنی نے صارفین کو انتظار کا مشورہ دیا ہے، ایپل کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلے کی تحقیقات کر رہا ہے لیکن اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ مسئلہ ہارڈ ویئر سے متعلق نہیں ہے۔ تاہم امریکہ میں فروخت ہونے والے آئی فون کے ماڈلز میں سم کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔