آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی، ون ڈے میں کپتان بابراعظم اور ٹی20 میں سوریا کمار یادیو کی بادشاہی برقرار ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیم رینکنگ کے مطابق ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 886 ریٹنگ پوائںٹس کے ساتھ پہلی جبکہ فخر زمان 755 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور امام الحق 745 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھے نمبر موجود ہیں۔دوسری جانب ون ڈے رینکنگ میں سابق عالمی نمبر ایک ویرات کوہلی تنزلی کے بعد 8ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔اسی طرح ٹی20 فارمیٹ میں محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو نے بھی پوزیشن پر قبضہ جمائے رکھا ہے۔واضح رہے کہ ون ڈے بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 10ویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

TestRanking

ICC

PakistanCricket