آئمہ بیگ کی ریکھا کے انداز میں تصاویر وائرل
پاکستانی میوزک انڈسٹری کی ورسٹائل گلوکارہ آئمہ بیگ کو لیجنڈری اداکارہ ریکھا جی کا انداز ایسا بھایا کہ فوٹو شوٹ کے لئے اسی انداز کا انتخاب کر لیا۔فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے جو انہوں نے ملبوسات کے ایک برانڈ کے لئے ریکارڈ کروایا تھا۔اس ویڈیو کلپ میں آئمہ بیگ کو سبز رنگ کی ساڑھی میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر بنفشی رنگ کے ستاروں کا کام کیا گیا ہے، مور کی تھیم پر ڈیزائن کی گئی اس ساڑھی میں آئمہ بیگ پُرکشش نظر آرہی ہیں۔مذکورہ ویڈیو کلپ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’جب ڈیزائنر کی جانب سے ماضی کا ایک کلپ دیکھایا گیا، جس میں ریکھا جی بی بی سی کو انٹرویو دے رہی ہیں اور اس دوران میزبان کی فرمائش پر مہدی حسن کی مشہور زمانہ غزل ’مجھے تم نظر سے گرا تو رہے ہو‘ گنگنا کر سنا رہی ہیں، اسے دیکھتے ہی مجھے یہ ٹریک اتنا پسند آیا کہ پوری شوٹ کے دوران صرف یہ ہی غزل لوپ پر چلتی رہی اور ڈیزائنر کی ٹیم نے اسے بہت خوبصورت انداز میں عکس بند کیا‘۔