یو ٹیوب چینل ہیک
معروف یوٹیوبر رنویر الہٰ بادیا کے دو یوٹیوب چینلز ایک سائبر حملے کی زد میں آ کر ہیک ہو گئے۔ اُن کی درجنوں انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس پر مبنی ویڈیوز ان چینلز سے حذف کر دی گئیں اور چینلز کے نام بھی بدل دیے گئے۔ رنویر پاکستان میں بھی معروف ہیں اور صارفین ان کی ویڈیوز پسند کرتے ہیں۔
گذشتہ روز خود رنویر نے اِس کی تصدیق کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے فینز سے پوچھا کہ ’کیا یہ میرے یوٹیوب کیریئر کا خاتمہ ہے؟‘
اُن کے ساتھی اور کمپنی کے شریک بانی وراج شتھ نے کہا کہ ’افسوس ہے کہ کچھ لوگوں کو چینل کا ہیک ہونا ایک پی آر سٹنٹ لگ رہا ہے کیونکہ ہم مضطرب نہیں۔۔۔ ہم اس لیے گھبرا نہیں رہے کیونکہ ہمیں یوٹیوب کی ٹیم پر بھروسہ ہے۔‘