یوکرین  کے صدر کی روس کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لئے سفارتی  کوششوں کی حمایت

کیف(شِنہوا) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے  روس کے ساتھ تنازعہ کے حل کے لئے کی جانے والی سفارتی کوششوں کی حمایت کی ہے۔ یوکرین کی خبر رساں  ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق  زیلنسکی نے کہا کہ  ایک  سفارتی راستہ ہے اور ایک فوجی، تاہم وہ  تنازعہ کو روکنا اور اس کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے  زور دے کر کہا کہ  اگر  روسی افواج نے  ماریو پول میں پھنسے یوکرینی شہریوں کو مارا یا  یوکرین کے قبضہ کئے گئے علاقوں میں جعلی ریفرنڈم کرایا تو  کیف،  روس کے ساتھ جاری امن مذاکرات سے دستبردار ہو جائے گا۔