یوکرین کو جنگی طیارے دینے کے بدلے پولینڈ کو امریکا سے ایف 16 طیارے ملنے کا امکان

امریکا کی طرف سے کسی بھی وقت پولینڈ کو اپنے میگ 29 طیارے یوکرین کو دئے جانے کے بدلے میں ایف 16 طیارے دیئے جانے کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔روس کے ساتھ براہ راست جنگی ٹکرا کے خطرہ کے ادراک کے باوجود امریکہ کی طرف سے یوکرین اور پولینڈ کو بھاری جنگی ہتھیاروں اور سامان کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔انتہائی معتبر امریکی ذرائع نے بول کو آگاہ کیا ہے کہ امریکہ کی طرف سے پہلے ہی پولینڈ کو 17 ہزار اینٹی ٹینک میزائل فراہم کر دئے گئے ہیں جو پولینڈ نے آپریشن اسیڈ کے تحت منتقل بھی کر دیئے ہیں اور ان میزائل سے ہی روسی ٹینکوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے یہ میزائل امریکہ کی طرف سے یوکرین کیلے منظور کردہ 350 ملین کی امداد کا حصہ ہیں جبکہ پولینڈ کو نئے ایف 16 طیارے دینے اور پولینڈ کے مگ 29 طیارے یوکرین کو منتقل کرنے کی تجویز پر غوروخوص جاری ہے اور جلد فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین کے بیشتر ہوائی اڈے متاث یا تباہ ہوچکے ہیں اور ایسی صورت میں روسی افواج پر حملوں کیلے پولینڈ کے اڈے استعمال ہوسکتے ہیں جس کے جواب میں روس پولینڈ کو حملوں کا نشانہ بنا سکتا ہے لیکن اس صورت میں روس اور امریکا کے درمیان براہ راست ٹکرا کا خدشہ بڑھ جائے گا جس کا امریکی حکام کو بھی ادراک ہے۔