یورپی یونین کی روسی پارلیمنٹ کے تمام ارکان پر پابندیاں

برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دئیے، تین روسی ارب پتی شخصیات پر سفری پابندیوں کا اعلان

جرمنی نے روس کے ساتھ نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبہ روک دیا

یورپی ملکوں نے روس کی معیشت پر حملہ کر دیا۔ برطانیہ نے پانچ روسی بینکوں کے اثاثے منجمد کر دئیے۔ بورس جانسن نے تین روسی ارب پتی شخصیات پر سفری پابندیوں کا اعلان بھی کیا۔ جرمنی نے روس کے ساتھ نارڈ اسٹریم ٹو گیس پائپ لائن منصوبہ روک دیا۔ یورپی یونین نے روسی  پارلیمنٹ کے تمام ارکان پر پابندیاں عائد کر دیں۔ روس کی امریکی ڈالر تک رسائی روکنے اور برآمدات، درآمدات پر پابندی پر بھی غور جاری ہے۔ امریکا نے روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندیاں عائد کیں۔ ان اداروں میں ڈبلیو ای بی اور روس کا ملٹری بینک شامل ہے۔ بائیڈن نے روسی معیشت کے کچھ حصوں کو بین الاقوامی مالیاتی نظام سے منقطع کرنے کا اعلان کیا۔ پیوٹن کے قریبی سیاستدانوں اور ان کے خاندان کے خلاف مزید پابندیاں بھی متوقع ہیں۔