یورپی یونین کی خاتون سفیر نے یوم آزادی کے موقع پر ٹرمپیٹ پر قومی ترانہ بجا کر پاکستانیوں کے دل جیت لئے

اسلا م آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا نے یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ اپنے لگاؤ اور عوام سے محبت کا اظہار ٹرمپیٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ بجا کر کیا۔یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کی ویڈیو یورپی یونین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے۔ایک منٹ اور 31 سیکنڈ کی ویڈیو میں رینا کو ٹرمپیٹ پر خوبصورت انداز میں قومی ترانہ بجاتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ ان کی یہ ویڈیو حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی۔