ہمارے دور میں ڈاکٹرز کی ریکارڈ بھرتیاں اور ترقیاں کی گئی ہیں:ڈاکٹریاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہمارے دورمیں ڈاکٹرزکی ریکارڈ بھرتیاں اور ترقیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروسزہسپتال کے تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ کے نئے وارڈ کا افتتاح کیا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تھوراسک سرجری ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کو بہترسہولیات کی فراہمی پر خوشی محسوس ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی اہم ورکشاپ میں مدعو کرنے پر پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم، پروفیسرڈاکٹرشعیب نبی اور ڈاکٹرخالد کا شکریہ اداکرتی ہوں۔ڈاکٹر یاسمین راش نے کہا کہ ورکشاپس کے ذریعے ٹرینی ڈاکٹرزکو بہتراندازمیں مریضوں کا خیال رکھناسیکھا سکتے ہیں۔