گھریلو جھگڑا‘خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کر دیا

؎لاہور(نامہ نگار) گجر پورہ کے علاقے میں خاوند نے گھریلو جھگڑے پر 35سالہ بیوی کو فائرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا ہے ۔ گجر پورہ کے علاقے کرول گاؤں میں احسان نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی حمیرا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے اور فرار ہوگیا ہے ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاہے۔علاوہ ازیںسی سی پی او لاہور ض احمد دیو نے کرول گاؤں میں خاتون کے قتل کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ایس پی آپریشنز سول لائنز سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کوفوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔