’’گوادر کو حق دو‘‘ ریلی میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی چند خواتین کو رقم دینے کی ویڈیو وائرل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) ’’گوادر کو حق دو‘‘ تحریک کے دھرنے کے بعد رقم کی تقسیم کی گئی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چند خواتین کو رقم دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ عبدالقدوس بزنجو نے خواتین میں 5,5 ہزار روپے تقسیم کئے۔ صوبائی وزیر عبدالرحمان کے مطابق رقوم تقسیم کرنے کی باتیں غلط ہیں۔ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے غریب خواتین کو امداد کے طور پر رقم دی۔