گرمی کی شدت اور ٹینکر مافیہ کا راج
راولپنڈی میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ بحریہ ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹینکر مافیا نے بھی اپنی مرضی سے پانی کے ٹینکر کے ریٹ میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے ۔ شہر بھر میں پانی کا ٹینکر 4000سے 5000 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے – ھوشرباء مہنگائی سے پریشان عوام اب پانی کئلئے بھی سخت خوار۔شہریوں کا کہنا ھے کہ یہی ٹینکر ٹھنڈے موسم میں 1200 سے 1500 میں دیتے ہیں لیکن موسم اور شہریوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 1200 والا ٹینکر 5000 روپے میں فروخت کر رہے ہیں جو ایک غریب آدمی کے لیئے خریدنا ناممکن ہے۔انہوںنے کہا کہ تنخواہ دار اور غریب آدمی بجلی،گیس کے بل جمع کروائے ،بچوںکی فیسیں ادا کرے،ادویات کے خرچ برداشت کرے یا ٹینکر ڈلوائے،پٹرولیم مصنوعات ،اشیاء خوردونوش سب کچھ غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکا ہے اور باقی رہی سہی کسر اس ٹینکر مافیا نے پوری کر دی ہے۔ عوام نے متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ ٹینکر مافیا کو لگام ڈالی جائے، ان کیلئے بھی قانون بنایا جائے اور حکومت کی جانب سے فی ٹینکر ریٹ فکس کئے جائیں