گجرات : 2انسانی سمگلر گرفتار ، درجنوں پاسپورٹ ، موبائل فونز ، سمز برآمد
گجرات ( نامہ نگار) ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث دو انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا ،درجنوں پاسپورٹ، موبائل فونز اور متعددسمز برآمد کر لی گئیں، گجرات پولیس تھانہ لاری اڈانے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دو انسانی سمگلرز کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزموںمیں ایک احمد حسن ولد محمد انو ر بیگ سکنہ گورالی تحصیل و ضلع گجرات، دوسرا محسن علی ولد بشیر احمد سکنہ عظیم والا ہے ۔ ملزموں کے قبضہ سے50 پاسپورٹ ،2عدد چیک بک،3عدد موبائل اور متعدد سمیں برآمد کر لی گئیں۔