گجرات:گلیوں محلوں میں گندا پانی کھڑا ہوگیا‘ جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر
گجرات(نامہ نگار) رحمت آباد، بجلی گھر قبرستان ، ڈیرہ مغلاں ،مغل کالونی، شادمان ،حسین کالونی، گڑھی احمد آباد،گرین ٹائون،حیات پورہ،یوسی 1 واڈ نمبر 2 محلہ مغل کالونی ،نئی آبادی ،محلہ بخشوپورہ،گلزارمدینہ روڈود یگرعلا قوں میںسڑکوں، گلیوں میں گندا پانی کھڑاہے جگہ جگہ گندی کے ڈھیرلگے ہوئے ہیںجو مہلک بیماریوں کے پھیلنے کا سبب بن رہے ہیں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ سمیت ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ صفائی ستھرائی اور سیوریج کے نظام کو بہتربنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ اہل علاقہ کے لوگ گندگی کی وجہ سے مہلک بیماریوں سے بچ سکیں۔