گال ٹیسٹ، سری لنکا پہلی اننگز میں 378 رنز پر آؤٹ
گال(نیوز ڈیسک)گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کے خلاف سری لنکا اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔گا ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 315 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو نروشان ڈک ولا 42 اور دونتھ ویلا لگے 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔تاہم نسیم شاہ نے پہلے ڈک ولا کو 51 اور پھر ویلا لگے کو 11 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی۔رمیش مینڈس نے 35 رنز اسکور کیے جبکہ پراباتھ جے سوریا وکٹ 8 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز نے دو اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔