کوئٹہ،ہزار گنجی میں گیس لیک ہونے سے گھر میں دھماکا، 8سالہ بچی جاں بحق

 حادثے میں جھلسنے والے دو بچوں اور خاتون کوبی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور 3افراد زخمی ہوگئے،کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے علاقے بخاری ٹاون کے قریب واقع گھر میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا، جس میں ایک بچی جاں بحق، دو بچوں اور خاتون سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ جنھیں ایدھی ایمبولینسیز کے زریعے سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تینوں زخمیوں کو بی ایم سی اسپتال کے برن واڑد منتقل کر دیا گیا،جاں بحق بچی کی عمر 8سال جبکہ زخمی بچوں کی عمریں ایک سے 6سال کے درمیان ہیں۔