کراچی میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو لوٹ لیا۔
کراچی کے علاقے بہادر آباد چار مینا چورنگی کے قریب مسلح افراد نے اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد کو دن دیہاڑے لوٹ لیا ۔اسسٹنٹ کمشنر فیروزآباد عاصمہ اقبال اپنے دو بچوں اور شوہر کے ہمراہ بہادر آباد کے علاقے میں موجود تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ان سے پرس ، موبائل اور دیگر سامان چھین کر فرار ہو گئے۔