کراچی میں "جانوروں کا عارضی شہر” میں رونقیں عروج پر۔

کراچی میں سپر ھائی پر سہراب گوٹھ کے مقام پر لگی مویشی منڈی کو جانوروں کا عارضی شہر بھی کہا جاتا ھے۔ منڈی انتظامیہ کے مطابق صرف اس سال لائے گئے جانوروں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کر چکی ھے۔۲۵ کلومیٹر پر محیط اس منڈی میں پاکستان کے کونے کونے سے ھر نسل کا جانور لایا جاتا ھے ۔ منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک منڈی میں لائے ۸۰ فیصد جانور فروخت ہو چکےُہیں ۔