کارتک کے بعد سارہ علی خان کا نیا کرش کون؟
اداکارہ سارہ علی خان تیلگو فلم انڈسٹری کے اداکار وجے دیوراکونڈا کے ساتھ ڈیٹ کی خواہش مند ہیں۔’ہدایتکار کرن جوہر نے ’کافی ود کرن7‘ کے آنے والے شو کا ٹیزر انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ہے جس میں بالی وڈ کی معروف اداکارائیں سارہ خان اور جھانوی کپور بطور مہمان شریک ہیں۔دوران شو کرن جوہر نے سارہ سے پوچھا کہ وہ کس کے ساتھ ڈیٹ پر جانا چاہیں گے؟ سارہ نے پہلے تو جواب دینے سے انکار کیا لیکن بعد ازاں وجے دیوراکونڈا کا نام لیا جس پر کرن نے بتایا کہ وہ تو جھانوی کو پسند ہیں ؟ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی سارہ خان کے وجے کا نام لینے پر خوش نظر نہیں آرہیں جس کے بعد دونوں اداکارائیں پہلے تو حیران ہوئیں پھر مسکرانے لگی۔ دوسری جانب کرن کی پوسٹ کو اداکار وجے دیوراکونڈا نے بھی اسٹوری پر شیئر کیا اور دونوں اداکاروں کے منہ سے اپنا نام سن کر خوشی کا اظہار کیا۔
https://www.instagram.com/p/Cf5yva4DzdX/?utm_source=ig_embed&ig_rid=ffe0f1b5-3fe1-4b83-acbc-fe383608d735
واضح رہے کہ اس سے قبل فلم ’کیدرناتھ‘ سے بالی وڈ فلم نگری میں قدم رکھنے والی سارہ خان متعدد انٹرویوز میں انکشاف کرچکی تھیں کہ کارتک آریان ان کے کرش ہیں اور وہ ان کے ساتھ ضرور کام کرنا چاہتی ہیں۔بعد ازاں سارہ اور کارتک کو ایک ساتھ کام کرتے بھی دیکھا گیا۔