ڈسکہ:منشیات فروش گرفتار
ڈسکہ(نامہ نگار/نمائندہ خصوصی)پیٹرولنگ چیک پوسٹ گلوٹیاں موڑ کی کارروائی خیبر پختوانخواہ سے منشیات لاکر فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ طاہر محمود گوندل کی زیرنگرانی انچارج پیٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اسسٹنٹ سب انسپکٹر یاسرمحبوب اورانکی ٹیم نے منشیات فروشوں کیخلاف چلائی مہم کے دوران خیبرپختوانخواہ سے منشیات لاکرفروخت کرنیوالے ملزم نجیب اللہ خان کوگرفتارکرکے تھانہ بمبانوالہ پولیس کے حوالے کردیا جس نے مقدمہ درج کرلیا۔