چین نے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

چین نے شمالی صوبے شنشی کے تھائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے ایک نیا سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیاہے۔گاوفن-11 03 نامی سیٹلائٹ کو لانگ مارچ-4 بی راکٹ کے ذریعے ہفتے کی صبح 9 بجکر 51منٹ (بیجنگ وقت)پر لانچ کیا گیا، جو کامیابی سے مقررہ مدار میں داخل ہو گیا۔لانگ مارچ سیریز کیریئر راکٹس کا یہ 397 واں مشن تھا۔