چین سے ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سازو سامان افغانستان کے لیے روانہ

چین کی جانب سے ایک ہزار ٹن سے زائد امدادی سازو سامان کے ساتھ ایک خصوصی مال بردار ٹرین سنکیانگ سے افغانستان کے لیے روانہ کی گئی ہے۔ یہ سامان 12 روز میں افغان شہر مزار شریف پہنچ جائے گا ۔یہ چین کی جانب سے افغانستان بھیجی جانے والی تیسری مال بردار ٹرین ہے جو چالیس فٹ کے پچاس کنٹینرز پر مشتمل ہے ۔امدادی سامان میں گرم کپڑے،  جوتے، کمبل، نان  چائے کی پتی اور دودھ  جیسی ضروریات زندگی کی اشیا اور  دیگر ایسی مصنوعات شامل ہیں جو افغان عوام کے لیے سردیوں میں کارآمد ثابت ہوں گی ۔ چین۔سنکیانگ۔افغانستان ٹرین نے انسان دوست امدادی سامان کی نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے ایک نیا چینل کھول دیا ہے۔