پی ٹی ڈی سی کا جارحانہ اقدامات پر زور
اسلام آباد:پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عبدالغفور خان نے کہا کہ چکرال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے جارحانہ اقدامات کرے جو زرمبادلہ کمانے کی سب سے زیادہ صنعت ہے۔
چیمبر کے چیئرمین قاضی ایم اکبر اور صدر خرم کمال سے تفصیلی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاحت میں سرمایہ کاری سے نہ صرف ضلع میں ترقی ہوگی بلکہ غربت کے خاتمے اور عام لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ نجی شعبے کے ساتھ وفاقی اور مقامی حکومتوں کی مشترکہ کوششیں نتیجہ خیز نتائج لا سکتی ہیں۔