پی ایس ایل 7 میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز آمنے سامنے ہوں گے
پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلاجائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل کے آٹھویں مقابلے میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ نیشنل سٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے میدان میں اتریں گی۔ بڑے مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ محمد رضوان، شان مسعود اور خوشدل شاہ دفاعی چیمپئنز ملتان سلطانز کو جیت دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔