پیجر دھماکے، جنگ کی نئی شکل- موبائل کی دیوانی دنیا خوف میں مبتلا
لبنان میں ہوئے پیجر دھماکوں نے دنیا میں جاری جنگوں کو ایک اور نئی شکل دے دی ھے- جنگ کی اس نئی شکل میں ہر وہ شخص آسان ھدف ہے جس کے ہاتھ میں الیکٹرانک ڈیوائس ھے- پیجر بنیادی طور پر وائرلیس ٹیکنالوجی ھے- ون وے بھی کام کرتا ھے اور دونوں طرف بھی- اینالگ سسٹم اگر اتنا خطرناک ھے تو 5G سگنل کی تباھی تو کئی گناہ زیادہ ھو گی-
فی الحال یہ بحث جاری ھے کہ پیجر تائیوان میں بنے یا ہنگری میں- کیونکہ یہ پیجر حزب اللہ سے تعلق رکھنے والوں کے ہاتھ میں تھے تو حزب اللہ کو اندازہ ھو گا کہ انہوں نے یہ پیجر کہاں سے حاصل کئے
موبائل پروڈکشن، انٹر نیٹ سروس پرووائیڈر دونوں پر سوال اٹھ گئے ہیں؟
موسمیاتی تبدیلیاں، کرونا وائرس یا ابولا وائرس، ڈرون ، پیجر یا خودکش حملہ، بھوک پیاس ، مہنگائی ، سیلاب یا جنگل کی آگ، شدید سردی یا شدّت کی گرمی ، اپنا ملک یا مہاجر کیمپ یہ ھے نیا گلوبل آرڈڑ