پٹرول کی قیمت میں ۱۴روپے کا اضافہ کر دیا گیا
پٹرول اب اڑھائی سو روپے فی لیٹر ملے گا۔ حکومت نے گزشتہ روز اسمبلی میں مالیاتی بل پیش کیا تھا جس کے تحت حکومت پٹرول پر ۵۰ روپے فی لیٹر لیوی چارچ کر گئی۔ اور یہ لیوی ٹیکس مرحلہ وار عائد ہو گا۔یہ لیوی ٹیکس ای ایم ایف کی شرائط پر عائد کیا ہے جس کے تحت حکومت کو پٹرول پر ھر قسم کی سبسیڈی بھی ختم کرنی ہے اور پٹرول پر سیلز ٹیکس بھی عائد کرنا ہے۔ معاشی ماھرین کے مطابق آئندہ آنے والے مہینوں میں پٹرول کی قیمت ۳۵۰ روپے تک جا سکتی ہے جو کہ خطے میں سب سے زیادہ ہے۔